ابنا: سعودی ذرائع نے القدس العربی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہ عبداللہ نے مقرن بن عبدالعزیز کو ولی عھد کا جانشین مقرر کرکے یہ ظاہر کردیا ہےکہ وہ اب اقتدار میں نہيں رہنا چاہتے تاہم انہوں نے کسی اور کو تخت و تاچ سونپنے کی تاریخ کا اعلان ہیں کیا ہے۔ سعودی ذرائع نے کہا کہ شاہ عبداللہ نے قطر کے تجربے پر عمل کرتے ہوئے ملک میں اقتدار کے مہروں کو تبدیل کیا ہے اور ان کا ھدف اپنے بیٹے کو بادشاہ بنانا ہے۔ بتایاجاتا ہےکہ شاہ عبداللہ کی صحت روز بروز بگڑتی جارہی ہے۔ شورای بیعت کی اکثریت نے سعودی بادشاہ کی تجویز تسلیم کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آل سعود کے شہزادوں کے درمیاں اقتدار کی جنگ شدت سے جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515006
سعودی عرب کے با خبر ذرائع کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اقتدار سے علیحدگی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔